کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ ، اظہر علی اور اسد شفیق کو ایک اور لائف لائن مل گئی

محمد عبا س فٹ ہوگئے ،ممکنہ طور پر حسن علی کی جگہ ان ایکشن ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 جنوری 2019 13:23

کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ ، اظہر علی اور اسد شفیق کو ایک اور لائف لائن مل گئی
کیپ ٹا ﺅن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جنوری 2019ء) قومی ٹیم کی انتظامیہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں شکست کے باوجود سینئر ترین ٹیسٹ بلے بازوں اظہر علی اور اسد شفیق کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔32اسد شفیق نے 2013ءمیں کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں 111رنز کی اننگز کھیلی تھی اور وہ موجودہ ٹیم میں واحد بلے باز ہیں جو آسٹریلیا ،انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں سنچریاں سکور کرچکے ہیں ۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر پر آﺅٹ ہوکر16سال پرانا بدترین ریکارڈ میں حصہ دار بن گئے تھے جب کہ اسد شفیق اور اظہر علی بھی پاکستان کی دوسری اننگز میں خراب شاٹس کھیل کر آﺅٹ ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ برقرار رکھی جائے گی کیوں کہ حارث سہیل ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں جب کہ اسد شفیق اور اظہر علی کو پہلے ٹیسٹ میں مایوس کن بیٹنگ کے باوجود ایک اور موقع دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران بیٹنگ کی خراب کارکردگی کے بعد مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور اظہر علی کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا تھا۔ ذرا ئع کے مطابق اگر ٹیم انتظامیہ نے پچ کو دیکھتے ہوئے 4 فاسٹ باﺅلروں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا تو محمد عباس لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ لیں گے تاہم اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ پاکستان 3 فاسٹ باﺅلروں محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس کے ساتھ میدان میں اترے گی جب کہ یاسر شاہ واحد سپنر ہوں گے،لیگ سپنر شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں لیکن یاسر شاہ کو بہتر ریکارڈ کے باعث ٹیسٹ میچ میں ان پر فوقیت دی جائے گی۔

قومی ٹیم کے لیے اننگز کا آغاز ایک بار پھر امام الحق اور فخر زمان کریں گے جب کہ شان مسعود نمبر 3 پر کھیلیں گے، مڈل آرڈر بلے بازوں میں اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد شامل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 02/01/2019 - 13:23:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :