پاکستان ، بھارت ، ایران کی ٹیموں کے مابین کبڈی میچز 6اور 7جنوری کو کھیلے جائیں گے،نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے

بدھ 2 جنوری 2019 16:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) پاکستان ، بھارت ، ایران کی ٹیموں کے مابین کبڈی میچز 6اور 7جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرو ر نے اے پی پی کو بتایا کہ انڈیا اور ایران کو پاکستان آنے کی خصوصی دعوت دی گئی تھی جس پر دونوں ٹیموں نے شرکت کی یقین دہانی کروائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے جبکہ انڈیا کی ٹیم کے ویز وں کے حوالے سے معاملات مکمل ہوچکے ہیں اور یہ ٹیم آئندہ دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی اور عالمی معیار کے مطابق قیام و طعام کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نیشنل چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو ایران اور انڈیا کے ساتھ وارم اپ میچ کھیلنے کاموقع دیا جائے گا نیز 6اور 7جنوری کو نیشنل چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منتخب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم قومی پلیٹ فار م پر مہمان ٹیموں سے میچز کھیلے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ میچز سرکل کبڈی سٹائل میں منعقد ہونگے ۔انہوں ایران اور انڈیا کی ٹیم کی آمد کو پاکستان میں عالمی کھیلوں کی بحالی کی کاوش قرار دیا ۔انہوں نے بتایاکہ مستقل میں بھی انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان میں آکر کھیلنے کیلئے مدعو کیا جاتا رہے گا ۔
وقت اشاعت : 02/01/2019 - 16:41:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :