برازیل فٹبالر کاکا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت کرلی

لوئس فیگو کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن اس کا امکان معدوم ہے

بدھ 9 جنوری 2019 22:19

برازیل فٹبالر کاکا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2019ء) برازیل فٹبالر کاکا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت کرلی۔وزیراعظم عمران خان کی پاکستان آنے والے معروف انٹرنیشنل فٹبالرز سے ملاقات کی خواہش پوری نہ ہوسکے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو سے اسلام آباد میں ملاقات کے خواہاں تھے، تاہم کاکا نے وقت کی کمی کے سبب اپنے مصروف ترین شیڈول سے ہٹ کر وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کرلی۔

دوسری جانب لوئس فیگو کی عمران خان سیملاقات کرانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن اس کا امکان معدوم ہے۔ ٹچ اسکائی گروپ کے سربراہ برطانوی نڑاد پاکستانی احمر کنور کی خصوصی دعوت پر دونوں فٹبالرز جمعرات کو ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں فٹبالرز کی دبئی سے نجی طیارہ کے زریعہ دوپہر 12 بجے کراچی آمد طے ہے۔کاکا اور لوئس کو سخت ترین خصوصی حفاظتی انتظامات میں کراچی کے ایئر پورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے مقامی فائیو اسٹار پہنچایا جائے گا۔ وہ دو بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے ملاقات کے لیے لاہور چلے جائیں گے، دورے کے اختتام پر وہ رات کو اپنے نجی جیٹ طیارہ سے واپس دبئی روانہ ہو جائیں گے۔
وقت اشاعت : 09/01/2019 - 22:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :