فاف ڈوپلیسی نے 2017ءمیں اپنے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کو شاندار قرار دیدیا

پی ایس ایل 4کے بعد دیکھیں گے انٹر نیشنل میچز کی میزبانی کتنی دور رہ گئی ہے:رمیز راجہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 جنوری 2019 13:18

فاف ڈوپلیسی نے 2017ءمیں اپنے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کو شاندار قرار دیدیا
جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2019ء) جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے 2017ءمیں اپنے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کو شاندار قرار دیدیا۔ ایک انٹر ویو کے دوران فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان سفر کرنے سے پہلے ذہن میں بہت سوالات تھے مگر وہاں سب ٹھیک تھا،بطور ورلڈ الیون کپتان دورہ پاکستان محفوظ اور سکیورٹی شاندار تھی،ذاتی حیثیت میں نے دورہ پاکستان میں شاندار سکیورٹی دیکھی،چھتوں پر سنائپرتعینات تھے جب کہ ہماری سکیورٹی ہالی ووڈ فلموں جیسی لگی،ہم نے چہروں پر ماسک چڑھا کر اس سکیورٹی کو محسوس بھی کیا ۔

اس موقع پر برطانوی کمنٹیٹر اور ہمپشائر کاﺅنٹی کے سابق کپتان مارک نکولس کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں جب کہ لاہور اور کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ نہ ہونے پر ہم سب کو فکر ہے۔

(جاری ہے)

مارک نکولس نے رمیز راجہ سے سوال کیا کہ عمران خان کے آنے سے کرکٹ بحالی کے امکانات کتنے ہیں؟ ،رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی فکر عمران خان کو بھی ہے،ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرچکی ہے اور اس کی شاندار سکیورٹی انتظامات سب نے دیکھ لیے ہیں ۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال پاکستان سپرلیگ کے 8 میچز لاہور اور کراچی میں کروارہے ہیں اور اس کے بعد ہم انٹرنیشنل کرکٹ کی “ری لانچنگ” کا فیصلہ کرینگے،سپرلیگ میچز کے بعد فیصلہ ہوگا انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کتنی دور رہ گئی۔ رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسد شفیق نے اپنے کیریئر میں 70 کے قریب ٹیسٹ کھیل لیے ہیں لیکن پاکستان میں ایک بھی نہیں کھیلا،ایسی صورتحال کھلاڑیوں اور کرکٹ فینز کیلئے بہت تکلیف دہ ہے۔
وقت اشاعت : 12/01/2019 - 13:18:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :