کراچی، باکسنگ سیریز‘پہلے روز چمن کے باکسرز چھائے رہے

پیر 14 جنوری 2019 22:36

کراچی، باکسنگ سیریز‘پہلے روز چمن کے باکسرز چھائے رہے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) لیاری نے پاکستان کو بے شمار انٹرنیشنل باکسرز دیئے جنہوں نے مختلف ملکوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہراکر اپنے ملک کا نام روشن کیا‘ اس بات کا اظہار مہمان خصوصی رستم بلوچ نے چمن کراچی باکسنگ سیریز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کی باکسنگ کے فروغ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے چیمپئن شپ‘کوچنگ کیمپس اور دیگر ایونٹ کے ذریعے باکسرز کی گرومنگ کی اور سندھ کو بہت ہی بہترین باکسرز دیئے‘ اس موقع پر نائب صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ‘ انٹرنیشنل باکسرز اور دیگر مہمان بھی موجود تھے‘ افتتاحی تقریب فقیر کالونی باکسنگ کلب اورنگی ٹاؤن میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی رستم بلوچ تھے پہلے روز باکسنگ کی15مقابلے ہوئے جس میں چمن کے باکسرز چھائے رہے اور پندرہ میں سے نو مقابلے اپنے نام کئے‘46 کے جی میں تابش نے شمس اللہ کو اکبر نے شہروز کو48 کے جی میں حنزلہ نے شیراز کو‘ نعمت اللہ نے شہروز کو‘50 کے جی میں حنیف نے محمد فہیم‘نور علی نے جواد‘ عبیدا نے حذیفہ کو اور سعید اللہ نے وحید کو شکست دے کر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا‘ یوتھ کلاس 56 کے جی میں عبدالرؤف نے بہرام کو‘حمید نے بلال کو شکست دی‘ سینئر کلاس69 کے جی میں نور الدین نے اسامہ کو75 کے جی میں نعمت اللہ نے قدرت علی کو اور احسان اللہ نے عادل کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی‘ ریفری ججز کے فرائض فدا حسین‘ بشیر اچکزئی‘ شیر محمد‘نیاز محمد‘‘حسنین‘صالح محمد اور جہان شیر نے انجام دیئے‘ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے زیر اہتمام اس ایونٹ کو سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کا بھرپور تعاون حاصل تھا۔

وقت اشاعت : 14/01/2019 - 22:36:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :