تبدیلی کپ فٹ بال لیگ شروع، سینئر صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے باضابطہ افتتا ح کیا

منگل 15 جنوری 2019 23:26

تبدیلی کپ فٹ بال لیگ شروع، سینئر صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے باضابطہ افتتا ح کیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) تبدیلی کپ فٹ بال لیگ پشاور کے طہماس فٹ بال گرائونڈ میںشروع ہوگئی۔ مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کیا ان کے ہمراہ ترجمان صوبائی حکومت اجمل خان وزیر، ایم پی اے انجینئر فہیم خان ‘ناظم ٹائون ون زاہد ندیم‘ڈی ایس او پشاور جمشید بلوچ، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی شاہد خان شینواری ‘ولی خان شینواری، انجینئر سیف السلام ‘نواز خان اورکزئی ‘ڈی جی سپورٹس جنید خان‘ ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع محمد نواز خان ‘انچارج ارباب نیاز سٹیڈیم احسان اللہ خان ‘پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان گوہر زمان‘صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ عبدالباسط کمال سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، لیگ کا افتتاح رنگا رنگ تقریب میں ہوا ‘غبارے ہوا میں چھوڑے گئے، قومی ترانہ بجایا گیا ‘پاکستان کے قومی پرچم کیساتھ اے ایف سی، فیفا کے پرچم بھی گرائونڈ میں لائے گئے، مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کک لگا کر مقابلوں کا افتتاح کیا ان کے ٹیموں کیساتھ تعارف بھی کرایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کیلئے کوشاں ہے، خاص طور پر اب قبائلی اضلاع کی چھ تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ فروری کے دوسرے ہفتے سے صوبائی سطح کا سپورٹس گالا منعقد کرایا جائیگا جبکہ اس کے بعد قبائلی اضلاع کے معروف کھیلوں کرکٹ ‘والی بال اور فٹ بال کے الگ مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پشاور میں تبدیلی کپ فٹ بال کا انعقاد بہترین اقدام ہے جس میں نہ صرف قومی بلکہ افغانستان کے کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں جس سے صوبے کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے جائے گا ‘صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور آنے والے وقت میں تمام کھیلوں کے گرائونڈز آباد نظر آئیں گے اس کے علاوہ کھیلوں کی سہولتوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے جس سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے ‘ گزشتہ روز تبدیلی فٹ بال لیگ کے افتتاحی روز پہلے میچ میں اسلامیہ یونیورسٹی کی ٹیم نے باآسانی پی کے 72 ٹائیگرز کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی ‘اسلامیہ یونیورسٹی کی ٹیم مکمل طور پر میچ پر چھائی رہی اسلامیہ یونیورسٹی کی طرف سے 5 ویں منٹ میں عاصم خان ‘38 ویں منٹ میں عمار ‘52 ویں منٹ میں مصطفی‘82 ویں منٹ میں احتشام اور 86 ویں منٹ میں عاصم نے گول سکور کئے ‘لیگ میں مجموعی طور پر صوبہ بھر سے 13 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں کرم شاہین‘ڈی سی وائٹ ‘بلیو ‘گرین ‘ سٹی یونیورسٹی ایگلز‘اسلامیہ یونیورسٹی ‘ینگ سٹار ‘حیات آباد چیمپئنز ‘پشاور یوتھ‘ شینواری ستورے ‘ینگ سٹارز‘نازرتھ وزیرستان کی ٹیمیں شامل ہیں ‘میچ کو انور خان ‘علائو الدین اور ذیشان نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض سید امتیاز علی شاہ نے سرانجام دیئے۔

گزشتہ سال اس لیگ کا نام فاٹا سپر لیگ تھا جس میں انڈونیشیا ‘تھائی لینڈ‘افغانستان اور ملائیشیا سیب بھی کھلاڑیوں نے شرکت کی ‘لیگ کے مقابلے جنوری کا پورا مہینہ جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 23:26:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :