جسپریت بمراہ ’موثرترین یارکر‘کرانے والے باﺅلر ہیں:وسیم اکرم
بھارتی پیسررواں سال ورلڈ کپ میں ڈیتھ اوورز کے دوران فرق ثابت ہوں گے:سابق قومی کپتان
ذیشان مہتاب اتوار 20 جنوری 2019 13:44
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری2019ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی بھارتی فاسٹ باﺅلر جسپریت بمراہ کے معترف نکلے، مایہ ناز باﺅلر کا کہنا ہے کہ موجودہ کرکٹ میں جسپریت بمراہ ”موثرترین یارکر“ گیند کرانے والے باﺅلر ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے فاسٹ باﺅلرز میں جسپریت بمراہ سب سے بہترین اور موثر یارکر کراتے ہیں،وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بمراہ رواں سال ورلڈ کپ میں ڈیتھ اوورز کے دوران فرق ثابت ہوں گے۔آسٹریلیا کی سرزمین پر بھارتی ٹیم کے پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے بمراہ کپتان ویرات کوہلی کے سیٹ اپ کا اہم حصہ رہے ہیں۔سابق لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ بمراہ کا منفرد ایکشن دیگر باﺅلرز سے بہت مختلف ہے اور وہ اچھی رفتار کے ساتھ گیند کو سوئنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں جانب موو کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیںلیکن جو چیز بمراہ کو خاص بناتی ہے وہ باقاعدگی کے ساتھ یارکر کرانے کی صلاحیت ہے، وہ صرف ون ڈے میچز میں یارکر کا استعمال نہیں کرتے بلکہ ٹیسٹ میچ میں بھی کرتے ہیں جیسے میں اور وقار اپنے دور میں کیا کرتے تھے۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 10پی ایل ٹینس بال ٹورنامنٹ کے مینٹور وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ دیکھیں تو میں پاکستان سے آیا ہوں یا بھارت سے بمراہ، ہم سب ٹینس بال کرکٹ کی پیداوار ہیں،گلی محلے کی کرکٹ میں بلے باز صرف سیدھاکھیلنے پر مجبور ہوتے ہیں جس کے باعث باﺅلرز بہت جلد یارکرز کرنا سیکھ جاتے ہیں ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 20/01/2019 - 13:44:50
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 28 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا