محمد شامی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ کی ضرورت

منگل 22 جنوری 2019 16:30

نیپیئر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد شامی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید ایک وکٹ کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

شامی یہ اعزاز حاصل کرنے والے 20ویں بھارتی بائولر بن جائیں گے، شامی نے اب تک 55 میچز میں 99 وکٹیں لے رکھی ہیں، بھارت کی جانب سے انیل کمبلے 334 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 16:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :