نئے صدر کی سربراہی میں پاکستان سکواش اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتاہے‘جان شیر خان

پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدرائیر چیف مارشل مجاہد انور خان (نشان امتیاز ملٹری) کی جانب سے کھلاڑیوںکی حوصلہ افزائی کرنے پر اطمنان کا اظہار

پیر 28 جنوری 2019 12:58

نئے صدر کی سربراہی میں پاکستان سکواش اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتاہے‘جان شیر خان
ٖپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2019ء) ور لڈ سکواش چمپیئن جان شیر خان نے پاکستان سکواش ٹیم کے 19thایشین جونئیرسکواش چمپیئن شپ PATTAYA (تھائی لینڈ) میں روائتی حریف ٹیم انڈیا سے جیتنے پر پاکستان سکواش فیڈریشن اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے پریزیدنٹ ایر چیف مارشل مجاہد انور خان (نشان امتیاز ملٹری) کی جانب سے کھلاڑیوںکی حوصلہ افزائی کرنے پر نہایت اطمنان کا اظہارکیا اور اس امر کا زکر کیا کہ اگر ہمارے پلیئیز کو یوں ہی سپورٹ ملتی رہی اور اُنکی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی تو ہی وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میںکامیاب ہو سکیں گے۔

مسلسل 10 سال تک نمبر 1 رہنے والے قومی ہیروجان شیر خان نے اُمید ظاہر کی کہ نئے پریزیدنٹ کی سربراہی میں پاکستان سکواش اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتاہے جسکے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں اور اسکا ثبوت پاکستان سکواش کا 19thایشین جونئیرسکواش چمپیئن شپ PATTAYA (تھائی لینڈ) جیتنا ہے۔

(جاری ہے)

8 مر تبہ ورلڈ اوپن کے ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے مزید کہاں کہپاکستانی سکواش پلیرز نے جسطرح 19thایشین جونئیرسکواش چمپیئن شپ PATTAYA (تھائی لینڈ) میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح مستقبل میں ہمارے کھلاڑی ورلڈ جونئیرچمپیئن شپ اور برٹشجونئیرچمپیئن شپ میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے ہیجونئیر CATEGORY کے ٹاپ لیول ٹورنمنٹس میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جس سے ملک و قوم کا نام ایک مرتبہ پر روشن کیا جاسکتا ہے۔

کیونکہ اگر جونئیرلیول سے ہی کھلاڑیوں پر توجہ دی گئی اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی تووہ سینئر ٹورنمنٹس میں بھی اسی اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکیں گے جو کہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔4 مرتبہ سُپر سیرز کے ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے کہاں کہ انہوں نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے اعلیٰ عہدہ داران کو بھی درخواست کی ہے کہ ملک بھر میں سینئر کھلاڑیوں کے ٹورنمنٹس کے ساتھ ساتھ جونئیرانٹرنیشنلٹورنمنٹس کے انعقاد کو بھی ہر ممکن یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستان میں سکواش دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوں سکے جو کہ نہ صرف سکواش کی پرومشن اور جونئیرکھلاڑیوں کے لیے بھی بہت فاہدہ مند ثابت ہوگا بلکہ لوگوں میں بھی سکواش کا رجحان بڑھے گا۔

قومی ہیروجان شیر خان نے اخر میں افسران بالا کے ساتھ ساتھ تمام میڈیا چینلز کو بھی درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان میں سکواش کی پروموشن کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور خاص طور پر سپورٹس چینلز ہمارے جیتے گئے تمام سابقہ ٹورنمنٹس کو نشر کریں تاکہ نئی نسل کی سکواش میں دلچپی پیدا ہواور اُنکو بھی معلوم ہوسکے کیسکواش کے میدان میں پاکستان کا کیا مقام رہا ہے کیونکہ پاکستان میں تمام کھیلوں میں سب سے زیادہ اعزازات سکواش کے میدان میں ہی حاصل کیے گئے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہماری نئی نسل اس سے ناآشنا ہے۔
وقت اشاعت : 28/01/2019 - 12:58:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :