ورلڈ کپ میں محمد عبا س کی جگہ وہاب ریاض کو موقع ملنا چاہیئے :کامران اکمل

پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں فیورٹ ہوگی: وکٹ کیپر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 جنوری 2019 14:53

ورلڈ کپ میں محمد عبا س کی جگہ وہاب ریاض کو موقع ملنا چاہیئے :کامران اکمل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جنوری2019ء) کامران اکمل نے وہاب ریاض کو ورلڈ کپ میں آزمانے کا مشورہ دے دیا۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہاکہ پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک کافی بہتر ہے لیکن قومی سکواڈ میں وہاب ریاض جیسے باﺅلر کی موجودگی ضروری ہے کیوں کہ وہ گزشتہ 2،3 برس سے سفید بال کے ساتھ بہت اچھی باﺅلنگ کررہے ہیں۔میگا ایونٹ کے لیے ٹیم سلیکشن پر کامران اکمل نے کہاکہ ورلڈ کپ چونکہ اب قریب ہے اس لیے ان پلیئرز پر ہی انحصار کرنا چاہیے جوایشیا ءکپ سے کھیلتے چلے آرہے ہیں، باقی سلیکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ ٹیم کمبی نیشن کے بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم میگا ایونٹ سے قبل اچھا کمبی نیشن تلاش کرنے میں کامیاب رہیں گے، انگلینڈ میں کھیلے جانے والے بڑے ایونٹس میں ہمارا ریکارڈ کافی بہتر ہے اور اسی لیے مجھے ٹیم کی فتح کے امکانات زیادہ روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

37 سالہ کامران اکمل محمد عباس کو ورلڈ کپ میں موقع دینے کے حق میں نہیں، انھوں نے کہاکہ پیسر کو محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، اس لیے ان کی شمولیت مناسب نہیں ہوگی، ویسے بھی ہمیں ٹیسٹ میں اچھا کھیلنے والوں کو محدود اوورز کے سکواڈ کا حصہ بنانے کو اپنی عادت نہیں بنالینا چاہیے۔

سرفراز کے کپتان ہونے کی وجہ سے اپنی ٹیم میں شمولیت کو مشکل سمجھنے سے انکار کرتے ہوئے کامران اکمل نے واضح کیا کہ میں اسے وجہ نہیں سمجھتا، میری توجہ صرف اپنی پرفارمنس پر مرکوز ہے، سرفراز اچھا کپتان اور وکٹ کیپر ہونے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ ہے۔
وقت اشاعت : 29/01/2019 - 14:53:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :