پی ایس ایل 4، کامیاب ترین ٹونٹی ٹونٹی بلے بازلیگ میں ان ایکشن ہوں گے

کیرون پولارڈا ور شعیب ملک اب تک8ہزار سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 فروری 2019 13:33

پی ایس ایل 4، کامیاب ترین ٹونٹی ٹونٹی بلے بازلیگ میں ان ایکشن ہوں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا حصہ بننے والی چھ فرنچائزز کے120کھلاڑیوں میں سے چھ کو مختصر ترین فارمیٹ(ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل) میں 6000یا اس سے زیادہ رنز سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل فور میں شامل چھ ہزار رنز سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں سے دو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ لاہور قلندر، ملتان سلطانزاور کراچی کنگز کو بھی ایک ، ایک کھلاڑی کی خدمات حاصل ہیں تاہم حیران کن طور پر پی ایس ایل کی کامیاب ترین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں کوئی بھی ایسا کھلاڑی شامل نہیں ہے جو 6000تو کجا پانچ ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز کا سنگ میل بھی عبور کرسکا ہو،پشاور زلمی کے آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ8719رنز کے ساتھ پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں میں سب سے آگے ہیں ،ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ان کے علاوہ وہ واحد بلے باز ہیں جو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں آٹھ ہزار رنز (8362)سے زیادہ سکور کرچکے ہیں ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی آل راﺅنڈ شین واٹسن نے7311ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کررکھے ہیں ،لاہور قلندرز کے بلے باز اے بی ڈیویلیئرز اب تک7144ٹونٹی ٹونٹی رنز بناچکے ہیں ، کراچی کنگزکے برطانوی آل راﺅنڈر روی بوپارہ اب تک6299ٹونٹی ٹونٹی رنز بنا چکے ہیں ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈوین براوو نے اب تک6192 ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کیے ہیں ۔


وقت اشاعت : 13/02/2019 - 13:33:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :