پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا

گروپ اسٹیجز کے میچز میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 5 سو روپے رکھی گئی اور زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار روپے مقرر ہے،رپورٹ

جمعرات 14 فروری 2019 23:21

پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آن لائن شاپنگ ویب سائٹ yayvo.com پر پاکستان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچز کے لیے ٹکٹس حاصل کیے جاسکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق ٹکٹس کی فرخت کا آغاز رات 12 بجے سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

گروپ اسٹیجز کے میچز میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 5 سو روپے رکھی گئی اور زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار روپے مقرر ہے تاہم فائنل میچ کے لیے کم سے کم قیمت 5 سو جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 8 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے 2 گروپ میچز اور پلے آف مرحلے کا ایلیمنیٹر ون کھیلا جائے گا جبکہ کراچی میں بھی گروپ اسٹیج کے 2 میچز اور پلے آف مرحلے کا کولیفائیر اور ایلیمنیٹر 2 کھیلا جائے گا اس کے علاوہ کراچی میں 17 مارچ کو فائنل بھی کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 14/02/2019 - 23:21:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :