کرکٹ میں سیاست گھسیٹنے والی بھارت ویب سائٹ کو پاکستانی شائقین کا منہ توڑ جواب
موبائل اپ ان انسٹال کرنا شروع کردی،سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی بن گیا
ذیشان مہتاب اتوار 17 فروری 2019 19:42
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17فروری 2019ء) مقبوضہ کشمیر میں کے علاقے پلواما میں بھارتی فورسز پر حملے میں 44فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ایک طرف ہندوستانی میڈیا پاکستان مخالف پراپگنڈا پھیلانے میں لگا ہوا ہے وہیں گوتم گمبھیر جیسے سبق کرکٹر ز بھی اس واقعے پر پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ،اب ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے بھی ”حب الوطنی “ کے نام پر پاکستان سپر لیگ کی اپ ڈیٹس دینا بند کردی ہیں جب کہ گزشتہ تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کردیا ہے ، مذکورہ بھارتی ویب سائٹ کے اس اقدام پر پاکستان بھرمیں انتہائی غم و غصہ پایا جارہا ہے اور پاکستانی شائقین کرکٹ اس ویب سائٹ کی ایپلیکیشن کو ان اسٹال کرنا شروع ہوگئے ہیں جب کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اس ویب سائٹ کا بائیکاٹ کرنے کی مہم شروع ہوچکی ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کرکٹ کلب آف انڈیا سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر کو ہٹا دیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کا بطور کرکٹر پورٹریٹ کرکٹ کلب آف انڈیا کی عمارت میں نصب تھا جسے پلوامہ واقعہ کے بعد ہٹا دیا گیا۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ عمران خان کا بطور کرکٹر پورٹریٹ اتارا نہیں گیا بلکہ چھپا یا گیا ہے اور یہ چیز پلوامہ واقعے پر احتجاج رجسٹر کروانے کا طریقہ ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارت نے پی ایس ایل کی براڈکاسٹ بھی بھارت میں رکوا دی ہے۔اس حوالے سے معروف صحافی غریدہ فاروقی کا بتانا تھا کہ بھارت کی جانب سے پی ایس ایل براڈکاسٹ کرنے والے میڈیا گروپ پر دباﺅڈالا جا رہا ہے۔جس کے نتیجے میں بھارت میں پی ایس ایل کی نشریات روک دی گئی ہیں جس کے بعد بھارت میں شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کی نشریات دیکھنے سے محروم کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/02/2019 - 19:42:38
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا