دوسرا ٹی ٹونٹی، آسٹریلیوی بلے بازوں نے بھی بھارت کےخلاف”سرجیکل سٹرائیک“ کرڈالی

گلین میکسویل کی شاندار سنچری، آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 فروری 2019 22:34

دوسرا ٹی ٹونٹی، آسٹریلیوی بلے بازوں نے بھی بھارت کےخلاف”سرجیکل سٹرائیک“ کرڈالی
بنگلورو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27فروری 2019ء) پاک فضائیہ کے بعد آسٹریلیوی بلے بازوں نے بھی بھارت کے خلاف”سرجیکل سٹرائیک“ کرڈالی، دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں بھارت کو اسی کے میدانوں پر وائٹ واش کی ذلت سہنے پر مجبور کردیا ۔ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،بھارتی اوپنرز لوکیش راہول اور شیکھر دھون کی طرف سے اپنی ٹیم کو61رنز کا آغاز ملا،دھون14رنز بنا کر بہرنڈوف کا شکار بنے ، لوکیش راہول بھی47رنز بنا کر کورٹنائل کا شکار بن گئے ، رشبھ پانٹ بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور صرف ایک رن بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، کپتان ویرات کوہلی نے مہندرا سنگھ دھونی کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے100رنز جوڑے اور اس دوران کوہلی نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی،دھونی 40رنز بنا کر کمنز کا شکار بنے ، بھارت نے مقررہ20اوورز میں4وکٹوں پر190رنز بنائے ،کوہلی72رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ رہا اور صرف 22رنز پر کینگروز مارکس سٹوئنس(7) اور کپتان ایرون فنچ (8) پوویلین لوٹ گئے تھے ، اس موقع پر ڈارسی شارٹ اور گلین میکسویل نے تیسری وکٹ کے لیے73رنز جوڑے جس کے بعد ڈارسی شارٹ بھی40رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، اس موقع پر کپتان گلین میکسویل نے بھارتی باﺅلرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے اپنی ٹی ٹونٹی کیریئر کی تیسری سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی سیریز میںکامیابی بھی دلا دی،میکسویل 55گیندوں پر7چوکوں اور9چھکوں کی مدد سے113رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے ۔

وقت اشاعت : 27/02/2019 - 22:34:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :