تیسرا ون ڈے، ایرون فنچ کے ایل بی ڈبلیو نے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر سوال اٹھا دیئے

کمپیوٹر نے گیند کے ٹھپا کھانے کی جگہ حقیقت سے بالکل الگ دکھائی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 مارچ 2019 19:32

تیسرا ون ڈے، ایرون فنچ کے ایل بی ڈبلیو نے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر سوال اٹھا دیئے
رانچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8مارچ 2019ء) آسٹریلیوی کپتان ایرون فنچ بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں93رنز کی عمد ہ باری کھیل کر فارم میں واپس آگئے ہیں تاہم ان کے کلدیپ یادو کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہونے کے بعد ڈی آر ایس پر بال ٹریکنگ کی جانب سے گیند کے اصل ٹھپا پڑنے کی جگہ کو مس کرنے پر سوالات کھڑے ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے31ویں اوور میں پیش آیا جب ایرون فنچ بھارتی سپنر کلدیپ یادو کی تیز گیند کو زیادہ نہ سمجھ پائے اور وکٹوں کے سامنے ایل بی ڈبلیو قرار پائے، ری پلیز میں گیند مڈل سٹمپ پر ٹھپا کھا کر لیگ سٹمپ پر لگتی دکھائی دی تاہم کمپیوٹر نے اس بال کو لیگ سٹمپ پر پچ ہوکر لیگ سٹمپ کو ہی ہٹ کرتے ہوئے دکھایا،
اس ری پلے کو دیکھنے کے بعد اس سسٹم کے بارے میں سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جنوری2019ءمیں کیوی بلے باز ڈیرل مچل بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران آﺅٹ قرار پائے تھے حالانکہ ری پلیز میں گیند ان کے بلے سے ٹکراتا ہوا نظر آرہا تھا ۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ2011ءمیں پاکستان اور بھارت کے مابین سیمی فائنل مقابلے کے دوران بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کو امپائر نے سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا تاہم ری پلیز میں گیند لیگ سٹمپ کو بھی مس کرتی دکھائی دے رہی تھی۔
وقت اشاعت : 08/03/2019 - 19:32:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :