پاکستانی ٹیم اے بی ڈی ویلیئرزکی ورلڈکپ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل

گرین شرٹس 2017ءمیں انگلش سرزمین پر چیمپئنزٹرافی اپنے نام کرچکی ہے: سابق پروٹیز کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 مارچ 2019 15:26

پاکستانی ٹیم اے بی ڈی ویلیئرزکی ورلڈکپ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل
کیپ ٹاﺅن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ 2019ء) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کو اپنی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرلیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ورلڈکپ کے حوالے سے سابق کپتان کی رائے جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز کی فیورٹ ٹیموں میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان شامل ہے، اپنی ہوم ٹیم جنوبی افریقہ کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ پروٹیز کے بھی کافی اچھے امکانات ہوسکتے ہیں لیکن میرے نزدیک وہ فیورٹ ٹیم نہیں کہی جاسکتی،ٹرافی جیتنے کے حوالے سے میزبان انگلینڈ اور بھارت کافی مضبوط امیدوار ہیں جب کہ آسٹریلوی ٹیم پانچ بار ورلڈ چیمپئن بن چکی ہے، پاکستان بھی انگلش سرزمین پر 2017ء میں چیمپئنزٹرافی اپنے نام کرچکا ہے، اس لیے میری نظر میں ان چاروں ٹیموں میں سے ہی کوئی ٹیم چیمپئن بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین ون ڈے فارمیٹ کا پلیئر قرار دیتے ہوئے اس کا اپنے سے موازانہ بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ ویرات بھی میری طرح فائٹر ہے جو مشکل لمحات میں بھی ہار نہیں مانتا اور میری ہی طرح کوشش کرتا ہے کہ اچھی بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کی فتح ملے۔                                                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 16/03/2019 - 15:26:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :