پی ایس ایل4فائنل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت لیا

پشاور زلمی اس سے قبل2017ءمیں پی ایس ایل ٹائٹل جیت چکی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 17 مارچ 2019 19:33

پی ایس ایل4فائنل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت لیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مارچ 2019ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل آج نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کی پیاس بجھانے کیلئے بے تاب ہے،کپتان سرفراز احمد کو ایونٹ کے ٹاپ سکورر شین واٹسن کی خدمات میسر ہونگی، عمر اکمل، احمد شہزاد، رلی روسو اور احسان علی بھی حریفوں کے چھکے چھڑانے کی کوشش کریں گے۔

آل راﺅنڈرز ڈیوین براوواور محمد نواز، تجربہ کار پیسر سہیل تنویر اور باصلاحیت محمد حسنین دھاک بٹھانے کیلئے تیار ہیں، انجرڈلیگ سپنر فواد احمد کی شرکت یقینی نہیں ہے، حالیہ ایونٹ کے تینوں باہمی مقابلوں میں حریف پر فتوحات سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اعتماد بلندیوں پر ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پشاورزلمی کی ٹیم بھی 2017 ءکی تاریخ دہراتے ہوئے دوسری بار چیمپئن بننے کا عزم لیے میدان میں اترے گی، ٹاپ آرڈر میں جارح مزاج کامران اکمل اور ان فارم امام الحق موجود ہیں،میچ ونرز کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی بھی دستیاب ہیں، چوتھے ایڈیشن کے کامیاب ترین باﺅلر حسن علی، برق رفتار وہاب ریاض، سلو بال کے ماہر ٹائمل ملز اور پیسر کرس جورڈن حریف ٹیم کی بیٹنگ کا حوصلہ آزمائیں گے۔

                                                     

وقت اشاعت : 17/03/2019 - 19:33:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :