سوشل میڈیا پر ایم ایم عالم کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز کی تصویر وائرل

مایہ ناز پائلٹ نے ایک دن میں5بھارتی طیارے تباہ کیے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2019 12:09

سوشل میڈیا پر ایم ایم عالم کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹرز کی تصویر وائرل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2019ئ) پاک فضائیہ کے مایہ ناز افسر ایم ایم عالم کو آج ہم سے بچھڑے 6برس مکمل ہوگئے ہیں اور ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر گرد ش کررہی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان ہی میں سے ایک تصویر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 56رنز کے عوض 9شکار کرنے والے عبدالقادر، ون ڈے میں 12رنز کے عوض7وکٹیں لینے والے شاہد آفریدی اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں محض 6رنز دے کر 5شکار کرنے والے عمر گل کی تصویر کے ساتھ ساتھ 53سال قبل 7ستمبر1965ءکو اپنے امریکی ساختہ ایف 86سیبر طیارے کی گنز کے ذریعے ایک ہی دن میں 5 برطانوی ساختہ بھارتی ہاکر ہنٹر طیاروں کا شکار کرنے والے سکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم کی تصویر بھی وائرل ہے جس کے ذریعے کم ترین وقت میں زیادہ طیارے مار گرانے والے پاک فضائیہ کے مایہ ناز افسر کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی اسے بے حد پسند کررہے ہیں۔

انہوں نے محض30سیکنڈ میں پہلے 4بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور پھرایک اور طیارہ اپنی گن کی مدد سے تباہ کیا ۔ایم ایم عالم1960ءسے1982ءتک پاک فضائیہ کے ساتھ منسلک رہے تھے ۔وہ 2013ءمیں آج ہی کے دن طویل علالت کے باعث 77سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے ۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 12:09:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :