شین واٹسن جاتے جاتے پاکستانیوں کے دل بھی ساتھ لے گئے
پی ایس ایل کے پانچ ہفتے بہت شاندار رہے اور کراچی کا دورہ بہترین تھا:آل راﺅنڈر
ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2019 14:24
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2019ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ کراچی میں سجا تو پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی مگر جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راﺅنڈر شین واٹسن نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا تو پاکستانیوں کی جیسے ’عید‘ ہو گئی اور ہر کوئی ان کا شکریہ ادا کرنے لگا۔
شین واٹسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا مگر وہ فائنل میچ میں خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے لیکن جب وہ آﺅٹ ہوئے تو پشاور زلمی کے اوپنر امام الحق نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے مگر اس کے باوجود جاتے جاتے وہ ایسی بات کہہ گئے ہیں کہ پاکستانیوں کے دل میں ان کا احترام مزید بڑھ جائے گا۔شین واٹسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا ” کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل چند افراد کو الوداع کہنا چاہتا ہوں۔ پی ایس ایل کے پانچ ہفتے بہت شاندار رہے اور کراچی کا دورہ بہترین تھا۔ ٹورنامنٹ ختم کرنے کا کیا ہی بہترین طریقہ تھا“۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 14:24:55
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
زون چھ گرین نے خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
pقزاخستان میں 5ویں ورلڈ نو میڈ گیمز 8 ستمبر سے شروع ہوں گی