فاسٹ بالر محمد عامر قومی ٹیم پربوجھ بننے لگے

پیسر نے گزشتہ 12میچز میں 129.33کی اوسط سے محض3وکٹیں لی ہیں

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:41

فاسٹ بالر محمد عامر قومی ٹیم پربوجھ بننے لگے
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) فاسٹ بالر محمد عامر قومی ٹیم پربوجھ بننے لگے،پیسر کی ناقص فارم سلیکشن کمیٹی کے لیے درد سر بننے لگی۔

(جاری ہے)

26سالہ محمد عامر نے اپنے گزشتہ12ون ڈے میچز میں 87اوورزمیں388رنز دے کر محض129.33کی اوسط سے محض3وکٹیں حاصل کیں، ا س دوران ان کا اکانومی ریٹ4.46 رہا،محمد عامر کی آخری قابل ذکر پرفارمنس چیمپئنز ٹرافی2017کے فائنل میں بھارت کے خلاف16رنز دیکر3شکار کرنا ہے جس نے پاکستان کے ٹرافی جیتنے میںاہم کردار ادا کیا تھا ۔یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک،صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2019 - 20:41:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :