ْچیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنلز کل کھیلے جائیں گے

جمعرات 4 اپریل 2019 12:07

ْچیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنلز کل کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنلز کل جمعہ کو مصحف سکوائش کمپلکس، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 15 ممالک کے غیر ملکی مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں کوریا، مصر، کویت، ایران، سکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، سپین، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، زمبابوے، جمہوریہ چیک اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 04/04/2019 - 12:07:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :