ٹی وی شو میں خواتین کے خلاف نازیبا بیان بازی، پانڈیا اور لوکیش راہول پر 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) میں سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر محتسب جسٹس ڈی کے جین نے ٹی وی شو میں خواتین کے خلاف نازیبا اور متنازع بیان بازی کرنے پر بھارتی کرکٹرز ہرڈک پانڈیا اور لوکیش راہول پر 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، دونوں کھلاڑیوں نے رواں سال جنوری میں ٹی وی ٹاک شو ’’کافی ود کرن‘‘ میں خواتین کے بارے فحش اور متنازع کمنٹس دیئے تھے۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی طور پر دونوں کھلاڑیوں پر پانچ، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔ بی سی سی آئی میں مقرر محتسب کی طلبی پر دونوں کھلاڑی 9 اور 10 اپریل کو الگ الگ پیش ہوئے اور دونوں نے اپنے بیان پر معذرت کی تھی۔ بی سی سی آئی محتسب نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ دونوں کھلاڑی معذرت بھی کر چکے ہیں اور ابتدائی طور پر پانچ، پانچ میچز کی پابندی کی سزا بھی پوری کر چکے ہیں اسلئے ان پر 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اسلئے اب دونوں کھلاڑیوں کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 20:45:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :