پاکستان کرکٹ ٹیم کا سلوگن مقبول ہونے لگا

قومی ٹیم ان ٹیموں میں سے ہے جس نے تمام آئی سی سی ایونٹس میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے:سرفراز احمد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 اپریل 2019 12:21

پاکستان کرکٹ ٹیم کا سلوگن مقبول ہونے لگا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019ءسے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا سلوگن اور ہیش ٹیگ مقبول ہونے لگا۔ورلڈ کپ کےلئے پاکستانی ٹیم نے ”وی ہیو وی ول“ (we have we will) کا سلوگن اور ہیش ٹیگ اختیار کیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ان ٹیموں میں سے ہے، جس نے آئی سی سی کے تمام ایونٹس میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس لئے ہم جو پہلے کرچکے ہیں وہ اب بھی کریں گے، پاکستانی ٹیم غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پی سی بی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کئی ہفتوں کی سوچ بچار کے بعد سلوگن” وی ہیو وی ول“ متعارف کرایاجسے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے تو سراہا ہی گیا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے شائقین میں بھی یہ سلوگن اور ہیش ٹیگ مقبول ہونے لگا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ نعرہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی صلاحیتیوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹس ہی نہیں جیتے بلکہ کئی اہم سیریز بڑے سنسنی خیز انداز میں جیتی ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم نے مشکل حالات میں ٹائٹلز اپنے نام کئے ہیں، اس لیے اب یہی نعرہ رکھا گیا ہے۔                                                                                                                                                

وقت اشاعت : 23/04/2019 - 12:21:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :