محمد عامر ردھم میں ہے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ورلڈ کپ سکواڈ کااہل ثابت کرسکتے ہیں ، مکی آرتھر

نیٹ اور پریکٹس میچز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، کارکردگی پر موقع مل سکتا ہے ، کوچ

جمعرات 25 اپریل 2019 22:24

محمد عامر ردھم میں ہے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ورلڈ کپ سکواڈ کااہل ثابت کرسکتے ہیں ، مکی آرتھر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر بہترین ردھم میں ہیں اور انگلینڈ کیخلاف سیریز ان کیلئے خود کو ورلڈکپ سکواڈ کا اہل ثابت کرنے کا موقع ہو گی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں شریک تمام ٹیموں کو 23 مئی تک تبدیلیوں کی اجازت ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے پاس 3 آپشنز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

محمد عامر کو15 رکنی ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ کرکے بطور اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھجوایا گیا ہے تاکہ انہیں کارکردگی دکھا کر ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت کا ایک اور موقع مل سکے لیکن اس سیریز میں محمد حسنین سمیت کسی فاسٹ با?لر کی کارکردگی اچھی نہ رہی تو بھی محمد عامر کو موقع مل سکتا ہے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے بعد 101 اوورز میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عامر اچھے ردھم میں نظر آ رہے ہیں اور میں پرامید ہوں کہ وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

گزشتہ 2 ہفتوں میں انہوں نے نیٹ اور پریکٹس میچز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انگلینڈ سے سیریز ان کیلئے موقع ہوگی کہ خود کو ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت کا اہل ثابت کر سکیں۔
وقت اشاعت : 25/04/2019 - 22:24:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :