آل راؤنڈر شعیب ملک جمعرات کو قومی ٹیم جوائن کرلیں گے

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ذاتی وجوہات کی بناء پر دورہ انگلینڈ سے 10 یوم کی رخصت لی تھی

بدھ 8 مئی 2019 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ شعیب ملک کل جمعرات کو ٹیم کو ساؤتھمٹپن میں جوائن کریں گے اور دوسرے ون ڈے کی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ٹیم جوائن کرنے کے بعد ہفتے کے میچ میں ان کی شمولیت کا انحصار فٹنس پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی واپسی جمعرات سے قبل ممکن نہیں ہے اور امکان ہے وہ ہفتے کو ساؤتھمپٹن کے ون ڈے انٹر نیشنل کے موقع پر ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم انتظامیہ انہیں برسٹل میں 14 مئی کو تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل کھلانا چاہتی ہے اگر وہ فٹ ہوئے تو دوسرے ون ڈے میں انہیں کھلانے کا چانس لیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق شعیب ملک نے مکمل راز داری رکھنے والی ٹیم انتظامیہ کے حکام کو اطلاع کی ہے کہ وہ اگلے تین دن میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔پی سی بی سے اس بارے میں استفار کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ سابق کپتان اور اسٹار بیٹسمین ہفتے کو ٹیم میں شامل ہوں گے۔دوسری جانب آل راونڈر محمد حفیظ نے پریکٹس شروع کردی ہے، وہ نیٹس پر بیٹنگ کررہے ہیں ،ٹیم انتظامیہ انہیں بھی تیسرے میچ میں کھلانا چاہتی ہے۔ اس سے قبل آصف علی کو بھی آزمایا جائے گا اور ان کے حوالے سے امکانات ہیں کہ وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
وقت اشاعت : 08/05/2019 - 16:09:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :