ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز کے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا، صدرپاکستان فٹبال فیڈریشن

ہفتہ 11 مئی 2019 19:40

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز کے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا، صدرپاکستان فٹبال فیڈریشن
بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2019ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر انجینئر سیداشفاق حسین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز کی مدت پوری ہو گئی ہے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز فٹبال ہاؤس میں ہونے والے پی ایف ایف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل فٹبال کلبز کی سکروٹنی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا،اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدرور ملک محمد عامر ڈوگر (ایم این ای)سردار نوید حیدر صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن،چوہدری محمد نعیم خالق نائب صدر،راجہ اشتیاق احمد،چوہدری فقیر حسین ممبر کانگریس، صوبائی وزیرچوہدری اخلاق احمد ،میاں جاوید قریشی صدر ڈی ایف اے ملتان،نوید اسلم خان لودھی ایم پی اے اور دیگر بھی موجود تھے،اجلاس نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر (ایم این ای)،سردار نوید حیدر صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن، اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر ان کے مقرر کردہ الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی منعقد ہوئے تھے،ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے ہم تو ملک میں فٹبال کی پرموشن اور بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں،ہم نے فیفا اور اے ایف سی کے آفیشل کو دورہ کی دعوت دی ہے ،جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وقت اشاعت : 11/05/2019 - 19:40:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :