انگلش بولر لیام پلنکٹ نے گیند سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل پر وائرل

آئی سی سی نے ویڈیوکومستردکردیا

اتوار 12 مئی 2019 21:30

ساؤتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2019ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلش بولر لیام پلنکٹ کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز شکست دی تھی جب کہ میچ میں انگلش بولر لیام پلنکٹ نے 9 اوورز میں 64 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اسی میچ کے دوران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیام پلنکٹ بولنگ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیم مینجمنٹ بھی آگاہ ہے تاہم میچ آفیشلز کی جانب سے اب تک واقعے کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

قوانین کے مطابق میچ آفیشلز 48 گھنٹوں میں معاملے کو رپورٹ کرسکتے ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی معاملے کو 96 گھنٹے کے اندر رپورٹ کرسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے سی ای او کو بھی 7دن کے اندر ازخود معاملہ رپورٹ کرنیکا اختیارہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلش بولر کی ویڈیو پر ردعمل میں کہا ہے کہ میچ آفیشلز مطمئن ہیں کہ گیند سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی، ہر اوور پر گیند کی کنڈیشن چیک کی گئی تاہم بال ٹیمپرنگ کے شواہد نہیں ملے ہیں۔یاد رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 374 رنز کے ہدف تھا تاہم قومی مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بناسکی تھی۔ دوسری جانب آئی سی سی نے وائرل ہونیوالے انگلش بائولر کی ویڈیوکومستردکردیا ۔
وقت اشاعت : 12/05/2019 - 21:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :