انضمام الحق کل انگلینڈ روانہ ہوں گے، بلے بازوں کو بیٹنگ میں بہتری لانے کیلئے ٹپس دیں گے

منگل 21 مئی 2019 14:56

انضمام الحق کل انگلینڈ روانہ ہوں گے، بلے بازوں کو بیٹنگ میں بہتری لانے کیلئے ٹپس دیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق آج انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں پر وہ ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ اگلے ماہ کے وسط تک انگلینڈ میں قیام کریں گے اور پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کے دوران بلے بازوں کو بیٹنگ میں بہتری لانے کے لئے ٹپس دینے کے علاوہ پلیئنگ الیون کے انتخاب میں ٹیم مینجمنٹ کی مدد کریں گے ۔ پی سی بی نے انضمام الحق کی انگلینڈ روانگی کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انضمام الحق قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔وہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹپس دینے کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ کو اپنے تجربہ کی بنیاد پر مشورہ دے سکتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 21/05/2019 - 14:56:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :