قومی ٹیم مردوں کی ایشین نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی، ٹور نا منٹ دسمبر میں سنگا پور میں کھیلا جائیگا

بدھ 22 مئی 2019 20:57

قومی ٹیم مردوں کی ایشین نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی، ٹور نا منٹ دسمبر میں سنگا پور میں کھیلا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) قومی ٹیم مردوں کی ایشین نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی، یہ چمپئن شپ رواں سال دسمبر میں سنگاپور میں کھیلی جائیگی جس میں ایشیائی ممالک کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، سنگاپور، ملائیشیاء، ہانگ کانگ، برونائی، جاپان، کوریا، ایران ،مالدیپ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گذشتہ کھیلی گئی ایشین چمپئن شپ میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایشین نیٹ بال چمپئن شپ میں ٹاپ تین ٹیمیں عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کریں گی اورعالمی کپ آئندہ برس اکتوبر 2020ء میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا، نیٹ بال کا کھیل پاکستان سمیت 102 ممالک میں کھیلا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 22/05/2019 - 20:57:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :