ورلڈ کپ2019ء:ٹیموں کیساتھ ساتھ موسم بھی اپنا کھیل کھیلے گا

بارش رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے تیار ، پہلا میچ ہی بارش کی نذر ہونے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 مئی 2019 15:32

ورلڈ کپ2019ء:ٹیموں کیساتھ ساتھ موسم بھی اپنا کھیل کھیلے گا
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مئی 2019ء) میگا ایونٹ میں جہاں ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی وہیں موسم بھی اپنا کھیل کھیلے گا، ورلڈ کپ میں موسم اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، بڑے ایونٹ میں بارش رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے تیار ،میگا ایونٹ کا پہلا میچ ہی بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے ، 30مئی کو اوول کے مقام پرمیزبان انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے میچ کے دوران تیز بارش ہوسکتی ہے۔

31مئی کوپاکستان اورویسٹ انڈیز کے میچ میں بھی بادل چھائے رہنے کا امکان ہے ، میچ سے قبل صبح کے اوقات میں بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔ تین جون کو پاکستان اورمیزبان انگلینڈ کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سات جون کوپاکستان اورسر ی لنکا کے میچ سمیت6 سے 8جون تک میچ بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

9 سے 11 جون تک میچزمیں بارش کا امکان نہیں تاہم 12 جون کو پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران پھر بادل برسنے کا امکان ہے۔

13 سے 15 جون تک میچ متاثرہونے کا بھی امکان ہے۔21جون کو انگلینڈ اورسری لنکا جبکہ 23 جون کو پاکستان اورجنوبی افریقہ کے میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 26 جون کو ایک بار پھر پاکستان کا میچ بارش کی نذرہوسکتا ہے۔ 2 سے لے کر 6جولائی تک بھی تمام میچز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں، دیگر میچز توایک طرف 14 جولائی کوفائنل کے دن بھی لارڈز میں بارش کے امکانات روشن ہیں۔          

وقت اشاعت : 28/05/2019 - 15:32:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :