باکسنگ سپر اسٹار عامر خان سعودی عرب میں بلاک بسٹر مقابلے میں نیراج گویت کا سامنا کرینگے

ہفتہ 1 جون 2019 22:40

باکسنگ سپر اسٹار عامر خان سعودی عرب میں بلاک بسٹر مقابلے میں نیراج گویت کا سامنا کرینگے
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2019ء) عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار و باکسنگ آئیکون عامر خان سعودی عرب میںجمعہ 12جون کو نیراج گویت سے مقابلہ کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرینگے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور د ومرتبہ کے ورلڈ چمپئن و اولمپک سلور میڈلسٹ ’’کنگ خان‘‘ ورلڈ ٹائٹل مقابلے میں بھارت کے قومی باکسنگ ہیرو اور WBC ایشین چمپئن نیراج گویت کا سامنا کرینگے۔

دونوں باکسرز نے ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ کے اس پرل بیلٹ مقابلے کیلئے ایک دوسرے کو شکست دینے کے بھرپور دعوے کئے ہیں۔ڈبلیو بی سی پرل بیلٹ مقابلے کو فلوئیڈ مے ویدر کونر میک گریگور منی بیلٹ مقابلے کے بعد دوسری اسپیشل چمپئن شپ مانا جاتا ہے ۔ڈبلیو بی سی کے صدر Mauricio Sulaiman,وہ شخص ہیںجس نے اسے ممکن بنایا ۔

(جاری ہے)

ڈبلیو بی سی پرل بیلٹ کی رونمائی لندن میںآنے والے دنوں میںکی جانے والی پریس کانفرنس کے دورا ن کی جائیگی۔

مسلم دنیا میںکھیلوںمیںعظیم باکسر محمد علی کے بعد پہلے ہائی فائی مسلم باکسر کی حیثیت اختیار کرنیو الے عامر خان جدہ میںکنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میںاپنی مکے بازی کا جادو جگاتے دکھائی دینگے ۔سپر اسٹار باکسر عامر خان کی سعودی عرب میںموجودگی یقینی طور پر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ میںموجود متعدد شایقین کو کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی لانے میںکامیاب رہے گی ۔

عامر خان کا اس فائٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ سعودی عرب میںشہہ سرخیوںمیںآنے والا ایک نادر اور دلچسپ موقع ہے اور ہم سعودی عرب میں اس مقابلے کی اجازت پر محمد بن سلیمان اور سعودی حکومت کے انتہائی شکر گذار ہیں۔یہ پہلی بار ہوگا کہ ایک پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کسی مقابلے میںبھارتی باکسر کا سامنا کریگا اور یہ فائٹ یقینی طور پر دونوں ممالک کو کھیلوںکے حوالے سے قریب لانے میںمعاون ثابت ہوگی ۔

پاکستانی نژاد برطانوی مسلم باکسر عامر خان نے محض17برس کی عمر میںباکسنگ رنگ میںقدم رکھا اور اپنی نپی تلی اور جارحانہ مکے بازی سے جلد ہی باکسنگ کے عالمی منظر نامے میںاپنا ایک مقام بنا لیااور سال2004میںایتھنز اولمپک میںسلور میڈل حاصل کرنے میںکامیاب رہے ۔اپنے پروفیشنل کیریئر کی38فائٹس میںعامر خان دو مرتبہ ورلڈ چمپئن بننے میںکامیاب رہے،اس دوران انہوںنے انتہائی بہترین اور پروفیشنل باکسرز کا بھی سامنا کیا جس میںمارکوس میڈانا،ڈینی گارشیا،زاب جوڈھا،ساؤل الوریز شامل ہیں جبکہ اپنی آخری فائٹ انہوںنے ٹیرنس کرافورڈ سے کی ۔

عامر خان کے مدمقابل نیراج گویت اپنے ملک میںانتہائی مقبول ہیں،چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے گویت بھارت میںپروفیشنل باکسنگ کو فروغ دینے کے حوالے سے بانیوںمیںشمار کئے جاتے ہیں،وہ انتہائی کامیاب امیچر باکسنگ کیریئر کے حامل ہیں اور ان کا خواب ہے کہ باکسنگ کی دنیا میںبھارت کی شناخت ایک نئی سپر پاور کی حیثیت سے قائم ہوسکے ،وہ چین ،تھائی لینڈ،جنوبی کوریا،کینیڈا اور میکسیکو سمیت متعدد ممالک میں باکسنگ کے مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں اور اس وقت ڈبلیو بی سی ایشین چمپئن کا تاج ان کے سر ہے ۔

نیراج گویت کا اس متوقع فائٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ بھارت میںباکسنگ کے کھیل کے فروغ کیلئے سرگرم عمل رہے اور وع سعودی عرب میںباکسنگ کی دنیا کے معتبر نام عامر خان سے مقابلے کیلئے انتہائی پرجوش ہوںاور یقینی طور پر دنیا بھی اس تاریخی مقابلے کی منتظر ہوگی ،میرے ملک کے ایک ارب 20کروڑ افراد میری کامیابی کیلئے پر امید اور دعا گو ہیںاور انہیںیقین ہے کہ میں اپنے اعزاز کے کامیاب دفاع کے سات ہی وطن واپس لوٹوں گا ۔

سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کی باضابطہ توثیق سے ہونے والی یہ فائٹ سعودی حکومت کے وژن 2030کے تحت ہوگی جو کہ اپریل 2016میںمتعارف کرائی گئی تھی ۔سعودی عرب میں اس مقابلے کے حوالے سے انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں واقع باکسنگ رنگ میںعامر خان کے قدم رکھتے ہی اس مقابلے کے حوالے سے جوش اپنی بلندیوںتک پہنچ جائیگا۔
وقت اشاعت : 01/06/2019 - 22:40:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :