افغانستان کے تمام حربے ناکام، آسٹریلیا نے باآسانی شکست دے دی
کینگروز کے بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا
محمد علی ہفتہ 1 جون 2019 23:31
برسٹل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جون2019ء) افغانستان کے تمام حربے ناکام، آسٹریلیا نے باآسانی شکست دے دی، کینگروز کے بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ورلڈکپ میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ آسٹریلیا نے ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو باآسانی شکست دے دی۔ کینگروز کے بلے بازوں نے 208 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 89 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ افغانستان کی جانب سے راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل برسٹل
میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے
خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، افغانستان کی جانب سے اننگز کا
آغاز محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے کیا تاہم دونوں اوپنرز بغیر کوئی
رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، ون ڈاﺅن آنے والے رحمت شاہ اور حشمت اللہ
شاہدی نے ٹیم کا سکور آگے بڑہایا، رحمت شاہ نے 43 اور حشمت اللہ شاہدی نے
18 رنز بنائے اور آﺅٹ ہوگئے،محمد نبی بھی صرف 7رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ،
نجیب اور گلبدین نے چھٹی وکٹ کیلئے83رنز جوڑے او ر نجیب نے اپنی نصف سنچری
مکمل کی ،وہ51رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ گلبدین نائب 31رنز سکور کرکے آﺅٹ
ہوئے،راشد خان نے 2چوکوں اور3چھکے کی مدد سے27رنز بنائے،افغان ٹیم 207رنز
بنا کر آل آﺅٹ ہوگئی،آسٹریلیاکے لیے زامپا اور کمنز نے3،3جبکہ سٹوئنس
نے2اور سٹارک نے ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں افغانستان نے قومی
ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا
پڑا تھا جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کو 12 رنز
اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 01/06/2019 - 23:31:38
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا