پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں پہلے بھارتی کھلاڑی کے ان ایکشن ہونیکا امکان

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے کا اعلان کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 جون 2019 13:04

پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں پہلے بھارتی کھلاڑی کے ان ایکشن ہونیکا امکان
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11جون2019ء) ممتاز بھارتی آل راﺅنڈر یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے تاہم اس بات کا امکان موجود ہے کہ وہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن جائیں۔بھارت کے مایہ ناز آل راﺅنڈر یووراج سنگھ نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب صرف آئی سی سی کی منظور شدہ ٹی ٹونٹی لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے جس کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاید یووراج سنگھ اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن جائیں کیوں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے سنٹرل کانٹریکٹ میں موجود کسی بھی کھلاڑی کو غیر ملکی ٹی ٹونٹی لیگز میں شرکت کی اجازت نہیں دیتا ۔

(جاری ہے)

یووراج سنگھ نے کہا کہ 17 سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے بعد میں نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے اپنے اہلخانہ، ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ عملے اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا بھی کیا جنہیں وہ اپنے کیرئیر کے دوران مختلف مواقعوں پر ملے، وہ کینسر کے مریضوں کے حوالے سے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔2011 ءکے عالمی کپ میں یوراج سنگھ کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا جبکہ انہیں ٹی ٹونٹی میں ایک اوور میں 6 چھکے مارنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

37 سالہ کرکٹر نے 40 ٹیسٹ، 304 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹونٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی بدولت 1900، 304 ایک روزہ میچز میں 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8701رنز بنائے جبکہ ٹی ٹونٹی میں 8 نصف سنچریوں سے 1177 رنز بنائے۔ یووراج سنگھ نے ون ڈے میں 111 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔واضح رہے یوراج کو بچپن میں کرکٹ نہیں بلکہ سکیٹنگ پسند تھی، وہ اپنی خودنوشت ‘دی ٹیسٹ آف مائی لائف’ میں لکھتے ہیں، ‘میں جب 11 سال کا تھا تو میں نے ریاستی انڈر 14 سپیڈ سکیٹنگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا،اس پر میرے والد بہت غصہ ہوئے،انھوں نے مجھ سے میڈل چھین کر دور پھینک دیا اور کہا کہ یہ لڑکیوں کا کھیل کھیلنا بند کرو، والد کی خواہش پر ہی انہوں نے کرکٹ شروع کی اور 400 میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔


وقت اشاعت : 11/06/2019 - 13:04:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :