شاہد آفریدی کی یوراج کو شاندار کیریئر پر مبارک باد

منگل جون 16:54

شاہد آفریدی کی یوراج کو شاندار کیریئر پر مبارک باد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی آل رائونڈر یوراج سنگھ کو شاندار کرکٹ کیریئر پر مبارک باد پیش کی۔سوشل میڈیا پر مبارک باد دیتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ حیران کن بیٹسمین اور شاندار فیلڈر تھے۔بوم بوم آفریدی نے کہا کہ آپ کی کرکٹ میچز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بہت متاثر کن ہے، ہم دونوں نے اچھا وقت گزارا۔

(جاری ہے)

لالا نے یوراج کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ بھارتی آل رائونڈر یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔37 سالہ یوراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی بدولت 1900 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے 304 ایک روزہ میچز میں 36 کی اوسط سے 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 701 رنز بنائے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں انہوں نے 8 نصف سنچریوں کی بدولت ایک ہزار 177 رنز بنائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2019 - 16:54:37

Your Thoughts and Comments