جسپریت بمراہ کو عام باﺅلر کی طرح کی کھیلیں گے :بابر اعظم

کوہلی کی ویڈیوز دیکھ کر اپناکھیل بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں:نوجوان بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 جون 2019 11:37

جسپریت بمراہ کو عام باﺅلر کی طرح کی کھیلیں گے :بابر اعظم
مانچسٹر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جون2019ء) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔پاک بھارت ٹاکرا اور وہ بھی ورلڈ کپ کا مقابلہ ایسا میچ جس میں ایک اچھی کارکردگی کسی بھی کھلاڑی کو راتوں رات ہیرو بنا سکتی ہے اور نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کو بھی یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ اتوار 16 جون کو روایتی حریف کےخلاف اولڈ ٹریفورڈ میں ہونےوالا میچ ان کےلئے کتنا اہم ہے۔

قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے بعد اولڈ ٹریفورڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ویرات کوہلی بڑے بیٹسمین ہیں، ان کے کھیل میں بہتری وقت اور تجربے کے ساتھ آئی ہے، میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ میچ فنش کرنے کی عادت ڈالوں،بابر اعظم نے کہا کہ وہ بڑے میچ میں بڑی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں، اس میچ میں ٹیم کا ہر پلیئر اپنا 100 فیصد دینے کیلئے پ±رعزم ہے، میچ میں نتائج اچھے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی بڑے میچ کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہمیشہ زبردست میچ ہوتا ہے اور اس میچ پر ہر کسی کی نظر ہوتی ہے،وہ بھی انفرادی کارکردگی کی بجائے ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کا باﺅلنگ اٹیک اچھا ہے لیکن پاکستانی بیٹسمین تیار ہیں، انگلینڈ کا اٹیک بھی اچھا تھا اور اس کےخلاف بھی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا تھا، بمراہ کےخلاف کوئی خاص پلاننگ نہیں، جیسا ہر میچ کی تیاری ہوتی ہے ویسی ہی تیاری ہوئی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل وہ میچ ہے جسے بھول نہیں سکتے، بھارت کےخلاف یادگار فتح کل ہی کی بات لگتی ہے لیکن اب نئے میچ کےلئے مجھ پر کوئی دباﺅ نہیں ہے، ہم نے بھارت کو ہرانے کےلئے الگ پلاننگ کی ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 15/06/2019 - 11:37:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :