فخر زمان کے غلط تھرو کی مہربانی سے روہت شرما سنچری بنانے میں کامیاب

اتوار 16 جون 2019 20:05

فخر زمان کے غلط تھرو کی مہربانی سے روہت شرما سنچری بنانے میں کامیاب
مانچسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما فخر زمان کے غلط تھرو کی مہربانی سے سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں بھارتی اننگز کے دسویں اوور کی پہلی گیند پر لوکیش راہول نے وہاب ریاض کی گیند پر سنگل لیا لیکن روہت شرما دوسرے رن کیلئے دوڑ پڑے، وہ کافی حد تک آگے آئے تاہم فخر زمان نے وکٹ کیپر کی بجائے نان اسٹرائیکر اینڈ پر تھرو پھینکا جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم روہت شرما کی یقینی وکٹ سے محروم رہ گئی، کپتان سرفراز احمد بھی فخر کی بے وقوفی پر حیران رہ گئے۔ 32 رنز پر چانس ملنے کا شرما نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 140 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
وقت اشاعت : 16/06/2019 - 20:05:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :