کوئی کپتان کسی کی ٹویٹس دیکھ کر میچ کے فیصلے نہیں کرتا، محمد حفیظ

کوئی کپتان ٹویٹس دیکھ کر فیصلے نہیں لیتا، محمد حفیظ کاوزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ سے پہلے کی گئی ٹویٹس پر ردِعمل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 20 جون 2019 19:57

کوئی کپتان کسی کی ٹویٹس دیکھ کر میچ کے فیصلے نہیں کرتا، محمد حفیظ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تاز ترین۔20جون2019ء) کرکٹر محمد حفیظ نے زیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ سے پہلے کی گئی ٹویٹس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کپتان کسی کی ٹویٹس دیکھ کر میچ کے فیصلے نہیں کرتا۔ انہوں نے عمران خان کی ٹویٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کپتان کسی کی ٹویٹس میں دی گئی ہدایات پر عمل کر کے میچ کے فیصلے نہیں کیا کرتا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا تھا کہ کرکٹ کیریئرشروع کیا تو لگتا تھا جیت 70 فیصد ٹیلنٹ اور30 فیصد دماغ سے ہے،انہوں نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلناختم کیا تو تناسب 50،50 فیصد ہوگیا، آج گواسکر سے اتفاق ہے 60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ ہوناچاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، سرفراز جیتنے کے لیے سپیشلسٹ بلے باز اور باولرز کھلائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ کیا، ٹاس جیتنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بولنگ کرنا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ بعد میں پاکستان کے میچ ہارنے پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہ کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرنا غلط تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشورے کے باوجود فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم ہدف حاصل کرنے کے معاملے میں اچھا ریکارڈ نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ کھیل اصل میں اعصاب کا ہے اور ٹاس کے بعد بیٹنگ یا فیلڈنگ کافیصلہ کرنا ہی اعصاب کا اصل امتحان تھا۔
وقت اشاعت : 20/06/2019 - 19:57:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :