ویسٹ انڈین ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا ساتواں میچ پرسوں بھارت کے خلاف کھیلے گی

کالی آندھی کو بڑا دھچکا، آندرے رسل فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، سنیل ایمبرس سکواڈ میں طلب

منگل 25 جون 2019 13:46

ویسٹ انڈین ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا ساتواں میچ پرسوں بھارت کے خلاف کھیلے گی
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا ساتواں میچ پرسوں جمعرات کو اب تک ناقابل شکست ٹیم بھارت کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہسٹار ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل فٹنس مسائل کے باعث رواں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ان کی جگہ سنیل ایمبرس کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ رسل پورے ٹورنامنٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار رہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ٹیم کی نمائندگی جاری رکھی۔ ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد رسل کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے بدقسمتی سے وہ ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ سنیل ایمبرس کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 13:46:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :