آئی سی سی نے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

علیم ڈار فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے،سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور جنوبی افریقہ کے ماریس ایراس مس آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے

جمعہ 12 جولائی 2019 22:35

آئی سی سی نے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نی14جولائی کولارڈزکرکٹ گراؤنڈانگلینڈ میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019ئ کے فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے علیم ڈارانگلینڈاورنیوزی لینڈکے مابین کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں بطور فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے۔سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور جنوبی افریقہ کے ماریس ایراس مس آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ آسٹریلیا کے روڈ ٹکر تھرڈ امپائراورپاکستان کے علیم ڈارفورتھ امپائرہونگے جبکہ سری لنکاکے ریجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 22:35:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :