عارف والا،10 واں آل پنجاب فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اتفاق کرکٹ کلب نے جیت لیا

بدھ 17 جولائی 2019 17:43

عارف والا،10 واں آل پنجاب فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اتفاق کرکٹ کلب نے جیت لیا
عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) 10 واں آل پنجاب فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتفاق کرکٹ کلب نے جیت لیا نواحی گائوں 69/EB عارفوالا میں تھری فرینڈز ملک فیاض ، چوہدری قیصراور ڈاکٹر ابرار کی دیاد میں آل پنجاب فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا،جس میں پنجاب بھر کی نامور 40 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کافائنل میچ اتفاق کرکٹ کلب بمقابلہ نیو اسلامک کرکٹ کلب ساہیوال کے درمیان کھیلاگیا فائنل میچ میں اتفاق کرکٹ کلب کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیت کا ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت میاں سلطان محمودن نے کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں کو فرسٹ پرائز 30ہزار روپے اور گولڈ ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو دس ہزار روپے کیش اور سلورٹرافی انعام میں دی ۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 17:43:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :