ٹیم سے زیادہ بھارتی فوج کی رجمنٹ اہم،مہندرا سنگھ دھونی کا سلیکٹرز کو پیغام

سابق کپتان کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان

اتوار 21 جولائی 2019 19:36

ٹیم سے زیادہ بھارتی فوج کی رجمنٹ اہم،مہندرا سنگھ دھونی کا سلیکٹرز کو پیغام
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے خود پر ہونے والی تنقید کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا البتہ انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی ہے اور وہ بھارتی فوج کے کیمپ کو جوائن کریں گے۔ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے بعددھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دبا? بڑھ گیا ہے اور میگا ایونٹ کے اہم میچز میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان کو تنقید کا سامنا ہے۔

38سالہ مہندرا سنگھ دھونی ناصرف اب پہلے جیسی بلے بازی کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہ رہی ہے اور اسی وجہ سے دھونی کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق سلیکٹرز کی جانب سے بھارتی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے بارے میں سوچ بچار سے قبل ہی دھونی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو یہ پیغام بھجوا دیا ہے کہ وہ ٹیم کو دو ماہ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے،بھارتی ٹیم کے سابق کپتان بھارتی فوج کی رجمنٹ کو جوائن کریں گے اور اگلے دو ماہ تک اپنا بیشتر حصہ بھارتیفوج کیساتھ گزاریں گے۔

یاد رہے کہ دھونی بھارتی فوج کی پیراشوٹ رجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی عہدے کے ساتھ رجمنٹ کو جوائن کریں گے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سینئر عہدیدار کے مطابق دھونی اس وقت کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہے البتہ انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی ہے کیونکہ وہ آئندہ دو ماہ پیرا ملٹری رجمنٹ کے ساتھ گزاریں گے۔دھونی 2014ئ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے البتہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 21/07/2019 - 19:36:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :