ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان، کیرن پولارڈ اور سنیل نارائن کی دوبارہ واپسی، اینتھونی پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب

منگل 23 جولائی 2019 16:49

ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان، کیرن پولارڈ اور سنیل نارائن کی دوبارہ واپسی، اینتھونی پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) کرکٹ ویسٹ انڈیز سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول ہوم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، کیرن پولارڈ اور سنیل نارائن کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، نارائن نے آخری بار ستمبر 2017ء اور پولارڈ نے گزشتہ سال نومبر میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی، سٹار آل رائونڈر آندرے رسل کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم ان کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی، وکٹ کیپر بلے باز اینتھونی بریمبل پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، جان کیمپ بیل کو کرس گیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، گیل کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کی وجہ سے سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 3 اگست سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کارلوس بریتھویٹ، اینتھونی بریمبل، جان کیمپ بیل، شیلڈن کوٹریل، شمرون ہٹمائر، ایون لیوس، سنیل نارائن، کیموپال، خیری پائری، کیرن پولارڈ، نیکولاس پوران، روومان پاویل، آندرے رسل اور اوشین تھامس پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 23/07/2019 - 16:49:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :