شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کی دلچسپ ویڈیو وائرل

لالہ ،ڈبل لینی ہے کیا؟:پیسرکااستفسار،’باﺅلنگ نہیں کرنی کیا‘ :آل راﺅنڈر کا جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 4 اگست 2019 19:14

شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کی دلچسپ ویڈیو وائرل
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اگست 2019ء) گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں بوم بوم آفریدی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، میچ کے دوران شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شاہد آفریدی نے برامپٹن وولوز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 81 رنز بنائے تھے، بیٹنگ کے دوران وہاب ریاض اور آفریدی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا جو سٹمپ پر لگے مائیک میں محفوظ ہوگیا۔

شاہد آفریدی نے باﺅلرز کی درگت بنائی اور آخری گیند پر صرف ایک رن بنایا، وہاب ریاض نے دوسرا رن لینے کا کہا تھا تو آفریدی بولے ”باﺅلنگ نہیں کرنی ہے کیا“؟۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کھیل رہے ہیں جن میں شاہد خان آفریدی، وہاب ریاض، لیگ سپنر شاداب خان نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شاہد خان آفریدی نے بولرز کو دھو ڈالا ، بوم بوم نے پانچ بلند و بالا چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے صرف 40 گیندوں پر 81 رنز بنائے تھے۔

شاہد خان آفریدی نے اپنے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔شاہد آفریدی کو شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی کا میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، جس پر آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’شیر ابھی زندہ ہے‘۔
وقت اشاعت : 04/08/2019 - 19:14:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :