کرس گیل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 13 رنز درکار

بدھ 7 اگست 2019 16:58

کرس گیل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 13 رنز درکار
پروویڈینس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز برائن لارا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 13 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ گیل (آج) جمعرات کو بھارت کے خلاف شیڈول پہلے ایک روزہ میچ میں لارا کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر گیل کامیاب ہوئے تو وہ ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن جائیں گے، لارا نے 10405 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ گیل نے 10393 رنز بنائے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/08/2019 - 16:58:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :