کرس گیل اور کوہلی کو ٹی ٹونٹی میں کیسے گیند کرتا؟وسیم اکر م نے بتا دیا

گیل کو نیا گیند مڈل سٹمپ سے باہر نکالتا،کوہلی کو راﺅنڈ دی وکٹ جاکر آﺅٹ سوئنگ کرواتا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 9 اگست 2019 15:07

کرس گیل اور کوہلی کو ٹی ٹونٹی میں کیسے گیند کرتا؟وسیم اکر م نے بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2019ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے 19سالہ انٹر نیشنل کیریئر کے دوران ایک بھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا مگر یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وسیم اکرم نے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے پہلے کھیلے جانا والا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا تھا۔ انھوں نے 2003 ءمیں ہیمپشائر کاﺅنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سسیکس کاﺅنٹی کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلا تھا جہاں انھوں نے 22 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

53سالہ وسیم اکرم سے ایک انٹرویو میں سوال ہوا کہ اگر انھیں کرس گیل اور ڈیوڈ وارنر کو ٹی ٹونٹی کے ابتدائی چھ اوورز میں باﺅلنگ کرنی ہوتی تو کیسے کرتے؟ وسیم اکرم نے بتایا یہ دونوں ہی بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ہیں، میں انھیں مڈل سٹمپ پر باﺅلنگ کرتا اور کوشش کرتا کہ گیند باہر کی جانب سوئنگ ہو۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے کہا کہ ویرات کوہلی کو میں اوور دی وکٹ جا کر مڈل سٹمپ پر گیند کرواتا اور آﺅٹ سوئنگ کرتا جب کہ جوز بٹلر کے خلاف میں راﺅنڈ دی وکٹ جا کر تھرڑ مین فیلڈر کو اوپر لیتا اور پھر آف سٹمپ پر سلو بال کرواتا۔

ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر آندرے رسل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں راﺅنڈ دی وکٹ جاکر ان سوئنگ یاکرز کرواتے جب کہ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی جب سٹرائیک پر ہوتے تو وہ انہیں آﺅٹ سوئنگ یارکرز کرواتے۔
وقت اشاعت : 09/08/2019 - 15:07:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :