کامن ویلتھ گیمزمیں24برس بعد کرکٹ کی واپسی

برمنگھم 2022 ءمیں ویمنز ٹی ٹونٹی ایونٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کردی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 اگست 2019 11:30

کامن ویلتھ گیمزمیں24برس بعد کرکٹ کی واپسی
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اگست 2019ء) کامن ویلتھ گیمز میں 24 برس بعد کرکٹ کی واپسی ہوگی۔کامن ویلتھ گیمز دو ہزار بائیس میں خواتین کرکٹ کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں ہونے والے اجلاس میں اس آئیڈیا کو سپورٹ کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق آٹھ روزہ ایونٹ کے دوران عالمی کرکٹ کی سرفہرست آٹھ ٹیمیں باہمی طور پر ایجبسٹن میں برسر پیکار ہوں گی جن میں بھارت، نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 1998ءمیں آخری مرتبہ کرکٹ کا کھیل کامن ویلتھ گیمز میں شامل ہوا تو اس وقت کوالالمپور میں پچاس اوورز پر مشتمل میچز کے دوران فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقی ٹیم گولڈ میڈل کی حقدار بنی تھی۔

(جاری ہے)

کامن ویلتھ گیمز کی صدر ڈیمی لوئس مارٹن نے کرکٹ کی دوبارہ شمولیت کو تاریخ ساز فیصلہ قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مائیک گیٹنگ پر امید ہیں کہ 2028 ءکے لاس اینجلس اولمپکس کے علاوہ 2022ءمیں چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ کو شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 14/08/2019 - 11:30:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :