کینیڈین باﺅلر بھی شاہد آفریدی کے مداح نکلے
جنید صدیقی کو آفریدی کے سٹائل میں باﺅلنگ کراتا دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے
ذیشان مہتاب بدھ 14 اگست 2019 15:13
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اگست 2019ء) سابق قومی کھلاڑی شاہد آفریدی متعدد نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قابل تقلید مثال ہیں۔ کینیڈا میں کھیلی گئی گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی ۔ سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے اس ٹورنامنٹ میں برامپٹن وولوز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھائی جبکہ کینیڈین کھلاڑی جنید صدیقی بھی اسی ٹیم میں شامل تھے۔گلوبل ٹی 20 کے میچوں کے دوران جنید صدیقی کو سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کے سٹائل میں باﺅلنگ کراتا دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے، جنید صدیقی کی عمدہ باﺅلنگ اور ان کا انداز ٹویٹر پر خوب شہرت بٹور رہا ہے۔ برامپٹن وولوز کی طرف سے وینکوور نائٹس کےخلاف کھیلتے ہوئے جنید صدیقی نے 23 گیندوں پر صرف 23 رنز دے کر بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا۔
گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں شاہد آفریدی کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ سابق پاکستانی کپتان اور آل راﺅنڈر نے اپنے کیریئر میں 398 ون ڈے ، 99 ٹی 20 اور 27 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی۔ شاہد آفریدی دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے اور اس کھیل سے لگاﺅ رکھنے والے نوجوانوں میں آج بھی بےحد مقبول ہیں جبکہ کینیڈین کھلاڑی جنید صدیقی کا باﺅلنگ ایکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیائے کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی شاہد آفریدی کو اپنے لیے ایک قابل تقلید مثال سمجھتے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/08/2019 - 15:13:46
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی