بھارتی جھنڈا لہرانے کی تصویر شیئر کرنے والی ثانیہ مرزا پر شدید تنقید

صارفین نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست کو یوم سیاہ قرار دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 اگست 2019 15:43

بھارتی جھنڈا لہرانے کی تصویر شیئر کرنے والی ثانیہ مرزا پر شدید تنقید
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2019ء) پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر شیئر کرنے اوربھارتی یوم آزادی کی مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی پرچم لہرانے کی تصویر آویزاں کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے جس پر ثانیہ کے لاتعداد فالوورز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 15 اگست(بھارت کے یوم آزادی)کو یوم سیاہ قرار دیاہے۔ زارا اکرام نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کو جواب دیتے ہوئے کہا ’انسانیت کے لیے یوم سیاہ منائیں‘۔
کچھ صارفین نے پاکستان اورکشمیر کا جھنڈا شیئر کراتے ہوئے لکھا ’کشمیر بنے گا پاکستان انشاءاللہ‘۔
فرح ناز نامی صارف نے ثانیہ مرزا سے درخواست کرتے ہوئے کہا ’بھابھی پلیز پاکستانی ہوجائیں‘، اس کے ساتھ انہوں نے فری کشمیر(کشمیر کی آزادی)اور یوم سیاہ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔
 
وقت اشاعت : 15/08/2019 - 15:43:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :