چوتھی قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہو گی،سید اظہر علی شاہ

جمعرات 22 اگست 2019 12:29

چوتھی قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہو گی،سید اظہر علی شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھی قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کل جمعہ سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، پی او ایف واہ، پاکستان واپڈا، ایس ایس جی سی اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

چیمپئن شپ 25 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ سے نیے ٹیلنٹ کے سامنے آنے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ حکومت سہولیات فراہم کرے تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر مزید میڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/08/2019 - 12:29:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :