چوتھی قومی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہو گی،سید اظہر علی شاہ

جمعرات 22 اگست 2019 17:08

چوتھی قومی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہو گی،سید اظہر علی شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھی قومی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کل جمعہ سے کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، پی او ایف واہ، پاکستان واپڈا، ایس ایس جی سی اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شرکت کریں گی، چمپئن شپ 25 اگست تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ سے نیے ٹیلنٹ کے سامنے آنے کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ حکومت سہولیات فراہم کرے تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر مزید میڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/08/2019 - 17:08:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :